خضدار میں دہشت گردی کے خلاف بہادری کی مثال قائم کرنے والی شہید ملک ناز پر قوم کو فخر ہے، میر ضیا اللہ لانگو

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی تاریخ پہلی خاتون کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرکے جام شہادت نوش کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت شہداکے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے ملک کی خاطر ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اپنے جاری کردہ بیان میں میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ ملک ناز کی قربانی نہ صرف پولیس فورس بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، ان کی بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہدانے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر کبھی ہتھیار نہیں ڈالے، یہی جذبہ دہشت گردی کے خلاف ہماری اصل طاقت ہے بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گاانہوں نے کہاکہ شہیدلیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی اس لحاظ سے بھی عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے ہیں حکومت شہداکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہانہیں چھوڑا جائے گا۔
دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی جس میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جاری و مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وکلا کے علاج و معالجہ اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے میڈیکل کوریج ،بلدیہ پلازہ میں رعایتی بنیادوں پر وکلاء کے لیے چیمبرز کی فراہمی ،وکلا کی سہولت کے لیے پنک اسکوٹیز، شٹل کارٹس، و بسوں اور پنک وین کی فراہمی سمیت ڈیجیٹل لائبریری اور لائیر ویلفیئر ہاوسنگ اسکیم کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاکی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبے میں وکلاکو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاکو بہتر سہولیات کی فراہمی سے نظام انصاف کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت وکلا برادری کے ساتھ مل کر فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھائے گی اور وکلا کے لیے شروع کیے گئے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے ملاقات میں وکلا نمائندگان میں پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ جبکہ بلوچستان بار کونسل کے اراکین نادر چھلگری، ایاز مندوخیل، نجیب کاکڑ اور افضل حریفال شامل تھے اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور سیکرٹری قانون ڈاکٹر پرویز نوشیروانی بھی موجود تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.