فضل الرحمان اور زرداری بپھر گئے‘ ن لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا؛ شیخ رشید احمد

اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھ گیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ٹویٹ
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور آصف علی زرداری بپھر گئے ہیں اور ن لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور تیسرے کی تیاری ہے جب کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگاکہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح سماعیل نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے اس کے علاوہ فضل الرحمان اور زرداری بپھر گئے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں،وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ چوہدری شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے جب کہ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا ورنہ اگر ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ ادھر پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست کو پاکستان بھر میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،سالک اور طارق چیمہ کونسلر بھی الیکٹ نہیں ہوسکتے تھے، سارے لوٹے اکٹھے ہوگئے، سالک اور طارق چیمہ نے چودھری شجاعت کو یرغمال بنایا، پاکستان کے لیے نوٹوں کی گڈیوں والوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہے،ملک سیاسی عدم استحکام کاشکار اوردیوالیہ پن صرف معیشت کانہیں سیاست کابھی ہے،مزید پاکستان کے ساتھ کھلواڑ مت کریں،انتخابات کی تاریخ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.