نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 3جی اور 4جی انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے،

نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 3جی اور 4جی انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے،

جس کے باعث عوام، طلباء، کاروباری حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش نے تعلیمی سرگرمیوں، آن لائن کاروبار، سرکاری و نجی دفتری امور اور رابطوں کے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان، پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث آن لائن کلاسز، ریسرچ اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز، آن لائن مارکیٹنگ اور دیگر سہولیات معطل ہونے سے مالی نقصان ہو رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.