وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان، سیکریٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری اطلاعات، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری قانون، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر ریفنگ۔ اجلاس کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے سے متعلق پلاننگ اور لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ۔ اجلاس کو صوبے میں غیر ملکی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بھی تفصیلی جائزہ۔اجلاس کو شرپسندوں اور تخریب کار عناصر کے قلع قمع کے لئے لے گئے اقدامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتا ہےصوبے میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف ایک موثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ سالوں میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔وزیر اعلی کا سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ضروری فائل ورک ترجیحی بنیادوں پر تیز کرنے کی ہدایت۔