جعلی راجکماری کی آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی روح تڑپ اٹھی ہو گی: فردوس عاشق

اسلام آباد :  معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی روح تڑپ اٹھی ہو گی، بھٹو کی وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز اور نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے نے بی بی شہید کے جمہوری فلسفےکو تار تار کر دیا، جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کوکیا انصاف دینگے۔ بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کار یوں کے حوالے سے جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔

بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد نوڈیرو پہنچا ہے، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی وفد میں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.