بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کی زیرِ صدارت غذائی قلت کے شکار بچوں میں روٹین امیونائزیشن (باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات)کی کوریج بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، چیف نیشنل ریپڈ رسپانس یونٹ (این آر آر یو)، نیشنل ای او سی پاکستان ڈاکٹر ممتاز لغاری سمیت ای پی آئی، ایم این سی ایچ، عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف نیوٹریشن اور نیشنل پروگرام کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں غذائی قلت کا شکار بچوں تک حفاظتی ٹیکہ جات کی مثر رسائی یقینی بنانے، روٹین امیونائزیشن کی کوریج میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مجموعی کوریج بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جا سکیں۔