موچکو پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے منسلک 2 مرد اور2 خواتین گرفتار

موچکو پولیس کی کارروائی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے منسلک 2 مرد اور2 خواتین گرفتار جن کے قبضے سے5کلو سے زائد منشیات ویڈ برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان، محمد صدیق، مریم اور سائرہ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان حب بلوچستان سے رکشے میں منشیات لے کر کراچی آرہے تھے جس کی خفیہ اطلاع پر موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ویڈ20 ڈبوں میں چھپا کر منتقل کی جارہی تھی جبکہ برآمد شدہ ویڈ پوش علاقوں اور مختلف پارٹیوں میں سپلائی کی جاتی ہے۔گرفتار ملزم رضوان پہلے بھی 2 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.