کوئٹۃ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
روزنامہ ہمت: کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹیبلری کے دستے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔
