لاہور: منی بجٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان منی بجٹ کو مسترد کرتا ہے۔منی بجٹ میں 150اشیاپر 17فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا۔پہلی مرتبہ ادویات کے خام مال اور ڈیوٹی فری پر بھی 17فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔150اشیاپر ٹیکس سے عام آدمی پر براہ راست اثر پڑے گا۔حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہا ہے۔پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نالائق حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔