بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہے، رہنما پیپلزل پارٹی کا بیان
اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے ،جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراں سے چندہ لیکر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی۔ انہوکںنے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہہ تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا ،آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔