فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ سوئی رائفلز کے زیراہتمام قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ:  فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ سوئی رائفلز کے زیراہتمام قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، حمید الیون کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ سوئی رائفلز کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سوئی کرکٹ گراونڈ میں ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ۔ 20دسمبر سے یکم جنوری تک جاری قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کے دس بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سوئی سٹار اور حمید الیون کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں حمید الیون کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی کیتھران نے ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے ۔ کرکٹ کے کھیل سے رغبت رکھنے والے افراد اور کھلاڑیوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ سوئی رائفلز کی کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ٹورنامنٹ منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.