آریان کی گرفتاری اور ضمانت کے بعد شاہ رخ پہلی بار منظر عام پرآگئے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی اکتوبر کے اوائل میں ڈرگ آن کروز کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد سے خود کو پس منظر میں رکھا ہوا ہے، اور وہ ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری کی چکا چوند سے دور ہیں۔ مذکورہ بالا واقعہ کے بعد وہ پہلی بار ایک تقریب میں ڈیجیٹل طور پر ظاہر ہوئے اور اس موقع پر معروف کار کمپنی کے نئے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر خطاب بھی کیا۔ان کے پرستاروں نے ایونٹ کے موقع پر لی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے ٹی شرت اور جیکٹ پہن رکھی تھی، اس سے قبل کمپنی نے ان کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ نئے برانڈ ایمبسڈر مقرر ہوئے ہیں۔کنگ خان کے فینز نے ان کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی کسی بھی قسم کی اسکرین پر واپسی کا خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کے ساتھ اپنے کمنٹس بھی شیئر کیے اور لکھا کہ بالآخر سر کے درشن ہو ہی گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.