کوہلو: سرکاری نرخ نامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نے فوری نوٹس لے لیا اور تحصیلدار کوہلو کو پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس پر گزشتہ روز کو تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے انجمن تاجران اور انجمن سبزی فروشاں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا جہاں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1350،گھی 280فی کلو،چینی95فی کلو، دال مونگ فی کلو 145،دال ماش250،دودھ110،آلو40،پیاز 40،ٹماٹر70 جبکہ ایل پی جی گیس فی کلو230روپے مقرر کردیا ہے۔تحصیلدار کوہلو نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخ نامہ پر تاجر برادری فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیا ضروریہ کی چیزیں میسر آسکے انہوں نے کہا کہ سادہ لباس میں ملبوس ضلعی انتظامیہ کے اہلکار قیمتوں کا وقتا فوقتا جائزہ لیتے رہینگے اور عوام کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مہنگائی کرنے والوں کی نشاندی کریں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے۔عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔