شہر کے ڈیڈ نادہندہ لیسکو کے 16 ارب روپے کے مقروض

ریکوری کرنے کے لئے ان نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) لیسکو نے شہر میں واقعہ اپنے ڈیڈ نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس وقت لیسکو کے 16 ارب روپے سے زائد کے ڈیڈ نادہندگان ہیں جن سے بلوں کی ریکوری کے لئے بعض فیصلے واضح کردئیے گئے ہیں۔ کریک ڈائون کے تحت ایسے وہ تمام بجلی کے صارفین جنہوں نے اپنی پراپرٹیوں پر ایک سے زائد کنکشن حاصل کر رکھے ہیں کہ تمام کنکشن کسی ایک کنکشن کا بل جمع نہ کرانے پر منقطع کردئیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو اپنے کسی بھی ڈیڈ نادہندہ کے نام پر شہر کے کسی بھی علاقے میں پراپرٹی پر بجلی کا کنکشن حاصل نہیں کرپائے گا۔ لیسکو ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ لیسکو کا ڈیڈ نادہندہ ایک کنکشن کا بل دبانے کے بعد ملی بھگت سے دوسرا کنکشن لگوا کر بجلی استعمال کرنا شروع کردیتا ہے۔ جسے منقطع کیا جاسکے گا۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.