پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کیلیے دوڑ شروع

بورڈ کا قبول کرنے سے انکار،اشتہار میں تعلیمی قابلیت صرف گریجویٹ درکار،سلمان کا ہی تقررمتوقع،ذرائع
کراچی: پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کیلیے دوڑ شروع ہو گئی جب کہ پی سی بی نے ڈائریکٹر کا عہدہ مشتہر کر دیا۔

پی ایس ایل فرنچائزز کافی عرصے سے الگ کمپنی کا مطالبہ کر رہی ہیں مگر پی سی بی اس پر توجہ نہیں دیتا، موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے رواں برس بطور ایونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دی تھیں، ٹیم مالکان چاہتے ہیں کہ انھیں مستقل طور پر یہ عہدہ سونپ دیا جائے، بیشتر ان کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن ہیں،البتہ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ قوانین کے تحت بغیر اشتہار کسی کا مستقل تقرر ممکن نہیں ہوگا،۔فرنچائزز نے یہ تک پیشکش کر دی کہ وہ مشترکہ طور پر سلمان نصیر کو تنخواہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں،البتہ بورڈ کے مطابق ایسا ممکن نہیں، اپنے ملازمین کی تنخواہ وہی ادا کر سکتا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان کی طوفانی رفتار سے ترقیوں اور تنخواہ میں متواتر اضافوں کا آڈٹ رپورٹ میں بھی ذکر آ چکا مگر اس کا انھیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی روایت ہے کہ کسی کا تقرر کر کے اسی کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر اشتہار تیار کرتا ہے، البتہ اس بار بعض شخصیات کے لیے لابنگ ہو رہی ہے، فرنچائزز سلمان نصیر کی حامی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.