پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاداب خان، صائم ایوب، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم، عبدالصمد، رضااللہ اور عرفات منہاس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔