حیدرآباد: حضرت علی کی شان میں گستاخی کا معاملہ

گرفتار ملزم عمران کو عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر5 حیدرآباد نے 14 دن کے ریمانڈ پر سیٹرل جیل حیدرآباد بھیج دیا

حیدرآباد: حالی روڈ تھانے کی حدود امریکن کوارٹر میں حضرت علی کی شان میں گستاخی کا معاملہ گرفتار ملزم عمران کو عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر5 حیدرآباد نے 14 دن کے ریمانڈ پر سیٹرل جیل حیدرآباد بھیج دیا ملزم کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا واضح ریے کہ ملزم کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکن کوارٹر سے حالی روڈ پولیس نے حضرت علی کی شان میں گستاخی پر گرفتار کیا تھا اور حالی روڈ تھانے پر مقدمہ نمبر 09 آف 2023 زیر دفعہ 298۔اے پی پی سی، 25 آف ٹیکیگراف ایکٹ داخل کیا گیا تھا فریادی راحیل کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ، واضح رہے کہ مذکورہ ملزم عمران پر سال 2019 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ نمبر 119 آف 2019 درج تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.