کوئٹہ میں فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کیرکھنےاور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کارروائی

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں میں لائسنس نہ رکھنےاور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر 2 نان شاپس سمیت متعدد مراکز کو جرمانے جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے۔بی ایف اے حکام کے مطابق 9 مراکز کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ 2 نان شاپس میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، آٹے کو غیر صحت بخش حالات میں اسٹوریج اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور نان شاپس میں آٹے ( پیڑے ) کا وزن مقررہ وزن سے کم ہونے پر ایکشن لیا گیا۔علاوہ ازیں 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.