خاران میں زلزلہ،عوام خوف و ہراس سے گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کوئٹہ؛بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاران میںاتوار کی صبح زلزلہ ا?یا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزجنوب مغرب میں 29 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عوام میں خوف کی کیفیت چھا گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.