پنجاب میں ن لیگ اور پی پی کامشترکہ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پی پی قیادت نے کارکنوں کون لیگ کے امیدواروں کی حمایت اور انکے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی چار نشستوں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے اپنے امیدواروں کو جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایات کرتے ہوئے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرنے اور ان کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور سے پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.