نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام21،22،23نومبرمینارپاکستان لاہور کیلئے بلوچستان سمیت ملک بھر سے کارکنان کی شرکت کے لیے انتظامات کیے جارگے ہیں۔جماعت اسلامی کا عظیم الشان اجتماع عام مینار پاکستان تجدید عہد اور قومی لائحہ عمل کی تیاری کیساتھ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم ارکان وکارکنان اورعوام الناس کومتحرک متحدوفعال کرناہے۔
جماعت اسلامی نے ایک بار پھر لاہور کے تاریخی مینار پاکستان پر اپنے عظیم الشان اجتماع عام کا انعقاد کر کے قومی سیاست میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھانی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اجتماع عام تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ21،22 اور 23 نومبر کو منعقد ہونے والا یہ اجتماع عام کارکنان کی تربیت،قومی مسائل پر لائحہ عمل مرتب کرنے اور ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے تجدید عہد کا ذریعہ بنے گا۔
اس بڑے اجتماع کی تیاریاں ملک بھرکی طرح بلوچستان بھرمیں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔?ملک کے تمام صوبوں کی طرح،بلوچستان،کوئٹہ کے کارکنان بھی اس اجتماع میں بھرپور شرکت کے لیے تیار ہیں۔صوبائی اور ضلعی قیادتیں کارکنان کی بڑی تعداد کو لاہور لے جانے کے لیے سفری انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ بلوچستان کا یہ قافلہ نہ صرف جماعت کی مرکزی قوت کا اظہار ہوگا بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرے گا کہ جماعت اسلامی کی جڑیں ملک کے پسماندہ سمجھے جانے والے علاقوں میں بھی مضبوط ہیں۔
بلوچستان کے کارکنان کی شرکت سے یہ پیغام بھی جائے گا کہ صوبے کے عوام مرکزی دھارے کی سیاست اور قومی تبدیلی کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔یہ اجتماع عام محض ایک سیاسی جلسہ نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے نظریاتی مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔اس کا بنیادی مقصد کارکنان کی فکری و اخلاقی تربیت کرنا،ملک میں اسلامی نظام حیات کے نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ایک عملی قومی لائحہ عمل پیش کرنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، بلوچستان کیامیرممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ اور دیگر مرکزی رہنما قوم کو ملک کی اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے آگاہ کریں گے اور ایک مستحکم اور اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کیلئے اپنا وڑن پیش کریں گے۔تین روزہ یہ اجتماع ملک گیر سطح پر جماعت اسلامی کی عوامی طاقت، نظم و ضبط اور نظریاتی وابستگی کا ایک شاندار مظہر ثابت ہوگا۔مینار پاکستان کا یہ اجتماع ملک میں تبدیلی کی لہر پیدا کرنے اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے نئی امنگیں بیدار کرنے کا نقطہ آغاز ہوگا۔