لاپتہ بیٹی کی بازیابی کیلیے معذور باپ کی دہائی، بازیابی کا حکم
سندھ ہائی کورٹ میں 15 سالہ لاپتہ بیٹی کی بازیابی کے لیے معذور باپ کی درخواست پر سماعت ہوئی، بزرگ معذور شہری مدثر حسین نے موقف اختیار کیا کہ 15 سالہ بیٹی کو لنڈی کوتل کے قریب نامعلوم افراد رکشے سے اتارکر لے گئے، بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو تعاون نہیں کیا گیا۔
تیموریہ تھانے والوں نے کہا کہ حیدری تھانے کا کیس ہے اور حیدری پولیس نے منگھوپیر بھیج دیا، 2 روز دھکے کھانے کے بعد حیدری تھانے کی پولیس نے بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے تعاون نہیں کررہی، عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔
[…] لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے بھی فوج کی مدد لی جائے اور ان کے بھائی فرقان خان کو 7 سال قبل رینجرز نے حراست میں لیا تھا،رینجرز کے وکیل نے موقف دیا کہ رینجرزکسی بھی ملزم کو دو چار دن میں تفتیش کر کے پولیس کے حوالے کردیتی ہے۔ […]