ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے آج بروز منگل بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ اور متعلقہ اسکیموں کے ٹھیکیدار، انجینئرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت زیرِ تکمیل منصوبوں میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج واٹر سپلائی اسکیم، کلی باور ناصران میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کٹوئی موڑ پر فٹ پاتھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور اب تک کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع لورالائی میں ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکی