گوانگ ژو (شِنہوا)چین کے غیر ملکی تجارت کے ایک بڑے مرکز جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت نے ایک دستاویز جاری کی ہے جس کا مقصد سرحد پار ای کامرس کی معیاری ترقی کو فروغ دینا ہے اور جس کے تحت 2025 تک بیرون ملک گوداموں کی تعداد 500 ہو جائے گی۔جمعرات کوجاری ہونے والی اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ صوبہ اس شعبے میں سرکردہ کاروباری اداروں کو فروغ دے گا اور 20 سرحد پار ای کامرس کمپنیوں کے لیے کوشش کرے گا جن کا سالانہ لین دین 5 ارب یوآن (78کروڑ50لاکھ امریکی ڈالرز) سے زیادہ اور 10 دیگر کا 10ارب یوآن سے زیادہ ہو گا۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گوانگ ڈونگ سرحد پار ای کامرس صنعتی پارکوں کی تعمیر کو بھی فروغ دے گا اور اس کا مقصد 2025 تک سرحد پار ای کامرس میں اپنی درآمدات اور برآمدات حجم کو دوگنا کرنا ہے۔اس دستاویز کے مطابق صوبے میں 2025 تک 10 کروڑیوآن سے زیادہ سالانہ کاروبار کرنے والیکل 100 سرحد پار ای کامرس فروخت کنندگان اور ساتھ ہی ساتھ 10 کروڑیوآن سے زیادہ سالانہ فروخت کرنے والے100 سرحد پار ای کامرس برانڈز متوقع ہیں ۔سال 2025 تک گوانگ ڈونگ 40 لاکھ مربع میٹرز سے زیادہ کے مجموعی رقبے کے ساتھ 500 بیرون ملک گودام بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک پیشہ ور اور ذہین بیرون ملک گودام نیٹ ورک آہستہ آہستہ تشکیل پائے گا۔