کراچی میں طوفانی بارش، بجلی کی فراہمی معطل، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،

گھروں اور اسپتالوں میں موجود بیمار افراد کو شدید مشکلات،سرجانی ٹائوں، ، گلشن میں بھی بجلی بند
کراچی:کراچی میں بارش ہوتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔پی پی آئی کے مطابق سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کاٹھور، نصرت بھٹو کالونی میں بجلی بند ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان علاقوں کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، لیاقت آباد، غریب آباد، موسیٰ کالونی، اورنگ آباد، جیکب لائنز، گارڈن اسکیم 33 میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔بارش کے علاوہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں 12 بارہ گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں 3 بار لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو جواز بناکر شہر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں بالخصوص گھروں اور اسپتالوں میں موجود بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.