کوئنز ٹائون:نیوزی لینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 فروری کو کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 62 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 18 فروری، چوتھا ون ڈے 22 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 24 فروری کو کھیلا جائے گا، تمام میچز جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔