پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا

اسلام آباد:پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور ہونے والے 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔ مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر ملنی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.