گلگت بلتستان الیکشن: آزاد امیدوار وزیر سلیم اور راجہ ناصر پی ٹی آئی میں شامل

سکردو:   پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان حکومت بنانے کیلئے ایک قدم اور آگے، آزاد ممبر وزیر محمد سلیم اور راجہ ناصر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

جی بی اے 9 سے وزیر سلیم نے ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ وزیر سلیم نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔

جی بی اے 10 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ ناصر نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر آنیوالے وزیر حسن کو ٹکٹ دیا تھا۔ راجہ ناصر نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.