لاہور: ڈالر کی انٹربینک قیمت میں اضافے کے بعد ٹریکٹر ساز کمپنیوں نے مختلف اقسام کے ٹریکٹروں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جون سے کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مختلف برینڈ کے ٹریکٹروں کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے اڑھائی لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔