بشری بی بی کے الزامات پاک سعودی تعلقات پر قاری ضرب ، پی ٹی آئی احتجاج بارے عدالتی فیصلے پر پوری قوت سے عمل کرائیں گے ، وزیر دفاع خواجہ آصف

:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بشری بی بی کے الزامات کو پاک سعودی عرب تعلقات پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نذر کرنا افسوسناک ہے ، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، اگر وہ شریعت ہیں تو اللہ ہی حافظ ہے ہمارا،پی ٹی آئی میں کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سنجیدہ نہیں ،عدالت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے بارباراسلام آباد پر حملے کا معمول خاتمہ یقینی بنائیں گے ، با نی پی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست کوئی رابطہ یا مذاکرات نہیں ہورہے ، بطور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہے ، جنرل باجوہ کو چاہیے کہ وہ خود اس الزام کی تردید کریں ۔

وہ جمعہ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، وہاں میں 28 لاکھ پاکستانی روزگار کمارہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے الزامات شرمناک ہیں، سیاست بچانےکےلیے دوت ملک پر الزامات لگانا انتہائی گھٹیا حرکت ہے، بشریٰ بی بی نے متنازع بیان سیاست کی ڈوبتی کشتی بچانےکے لیے دیا۔ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے مذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے، یہ سارا جھگڑا سیاسی جماعت کی وراثت کے لیے ہو رہا ہے، بھابھی اور نندوں کی وراثت کی لڑائی میں 3 خواتین ایک طرف اور بشریٰ بی بی دوسری طرف ہیں، رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کا پشاور جانا، اس سے بظاہر لگتا ہے کہ سیاسی وارث وہ بن رہی ہیں۔ ملکی سیاست میں بہت پستی دیکھی گئی لیکن ایس پستی نہیں دیکھی جیسا سیاسی وراثت کا دعویٰ بشریٰ بی بی نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک معتبر صحافی کے توسط سے سابق آرمی چیف کا بیان آچکا ہے، الزامات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے قمرجاوید باجوہ کو ذاتی طور پر خود اس کی تردید کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کے خلاف بیان دیا، وہاں سے گھڑی لے کر انہوں نے کاروبار کیا، ایپکس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ توشہ خانہ سے سب نے تحائف لیے، میرے لیڈر نے بھی لے لیا تو کیا ہوا، فرق یہ ہے کہ انہوں نے تحفہ لیا، اس کو بیچا، معمولی رقم جمع کرائی اور باقی جیب میں رکھ لی، ان کے خلاف الزام یہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.