جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے اجتماعی قومی حقوق دلانی,ناانصافی ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف جدوجہدکررہی ہے،مولاناہدایت الرحمان بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے اجتماعی قومی حقوق دلانی,ناانصافی ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف جدوجہدکررہی ہے سب کوآزمالیے گیے اب جماعت اسلامی سے عوام کوامیدیں وابستہ ہیں جماعت اسلامی کسی کومایوس نہیں کریگی۔
عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجودنوجوانوں وطلباء ہوہنرمندبنانی,باعزت روزگاردلانے کیلئے بنوقابل پروگرام چلارہی ہے دینی وعصری علوم عام کرنے ناخواندگی ختم کرنے کیلئے بلوچستان بھرمیں معیاری مدارس وسکول چلارہی ہے ہرآفت مصیبت پریشانی ومشکل میں الخدمت کے ذریعے ہرجگہ بلاتفریق آفت زدہ پریشان حال لوگوں کی مددکررہی ہے جب بھی حکومتی سطح پرعہدہ زمہ داری ملی ہے دیانت سے بہترین خدمات سرانجام دیے ہیں بہترین تربیت اللہ سے ڈرکی وجہ سے جماعت اسلامی کاہرذمہ دارہروقت احتساب کیلئے تیارہوتاہے جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کومسائل ومشکلات سے نجات اورحقوق دلائیگی لاپتہ افرادکی بازیابی ترقی امن کیلئے بدعنوانی بدامنی کرپشن وکمیشن کے خلاف جماعت اسلامی سب سے آگے ہوتی ہیں۔

بلوچستان کے عوام اگرجماعت اسلامی ہراعتمادکرتے تویہاں کانقشہ ہی چینج ہوتا۔عوام کوپریشانی احساس محرومی سے ،تجارت وبارڈرکھولنے ,عوام کو روزگاروحقوق دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کی راہ ہموارہ جائے جماعت اسلامی عوام کے تعاون سے حقوق کے حصول کاسفرجاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.