بارسلونا:
لیونل میسی نے بارسلونا کلب سے 5 برس کے نئے معاہدے میں اپنا معاوضہ آدھاکردیا۔
ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے بارسلونا کلب سے 5 برس کا نیا معاہدہ کرلیا جب کہ انھوں نے اپنا معاوضہ آدھاکردیا ہے۔
لیونل میسی نے تکنیکی طور پر گزشتہ ماہ بارسلونا نے اپنی 21 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، وہ فری ایجنٹ کے طور پر دیگر کلبز کو دستیاب تھے، کلب کے صدر جوآن لیپورٹا نے معاوضے میں کمی کرکے میسی کو ٹیم میں برقرار رکھا۔