اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا: آصف زرداری

0 126

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کی قیادت کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہین ڈرتے، پارلیمینٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلیئے جدوجہد فتحیاب ہوگی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی کے ایجنڈا سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.