امن و امان، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ اور سیاسی کارکنان کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے امور پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سیکریٹری داخلہ بلوچستان سے ملاقات
قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقت سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کے قیام، جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور فورتھ شیڈول میں شامل سیاسی کارکنان کے نام نکالنے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ جمیل رند بھی موجود تھے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مذکورہ معاملات کے حل اور متعلقہ مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر بات کی۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقت نے ان امور پر ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔