بلوچستان میں آٹے کی 50 کلو پارسل قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔