وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد ماریہ شمعون نے کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد اور عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اسکیم کے تحت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی رجسٹریشن کے عمل عوام کو درپیش مشکلات اور ممکنہ بے ضابطگیوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ عملے سے اسکیم کے طریقہ کار اور عملدرآمد کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ رجسٹریشن میں پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے متعلقہ عملے پر زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کی فیول ریلیف اسکیم کے تحت مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے عوام کے ساتھ تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے اور ریلیف کی فراہمی میں شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسکیم کے حوالے سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی نشاندہی ہونے پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ضلعی انتظامیہ اُستا محمد کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ حکومتی اسکیموں کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا سکیں اور عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جا سکے۔