چمن پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف اہم پریس کانفرنس
عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق خان کاسی، مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ، مرکزی نائب صدر سردار فرید اللہ دومڑ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انور خان مندوخیل، صوبائی نائب صدر جمال الدین ریشتیا، مرکزی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صوفی اکبر، عبدالرب آغا، ڈاکٹر اقبال، ملک عبدالحکیم کاکڑ، کوئٹہ ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ، صوبائی ترجمان ولی داد میانی، چمن ضلعی صدر عبدالخالق اکمل، سمیع اللہ اچکزئی، گل جانو، عصمت وارخطا، محمد قسیم وطن دوست، حاجی برات اور دیگر پارٹی رہنما چمن پریس کلب میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ سیاسی اختلافات کا جواب گرفتاریوں اور دباؤ سے نہیں بلکہ جمہوری اصولوں، سیاسی مکالمے اور آئین و قانون کی بالادستی سے دیا جانا چاہیے۔ پارٹی قیادت نے اس اقدام کے خلاف اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری حقوق، سیاسی آزادیوں اور عوامی آواز کے احترام پر زور دیا۔