جرمنی: میر علی حسن زہری کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے اہم ملاقات
جرمنی: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
واضح رہے کہ میر علی حسن زہری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ جرمنی کے دورے پر ہیں، جہاں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔