صدر آصف علی زرداری نے گوادر میں فتنہُ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف سازشیں صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔بلوچستان کے عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بلوچ خواتین کے وقار کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا قابلِ مذمت ہے۔