اوستہ محمد،لوکل گورنمنٹ کے مستقل ملازمین گزشتہ دو ماہ جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں

میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالخالق بنگلزئی، جنرل سیکرٹری ممتاز کلاچی اور متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر محمد پناہ چانڈیو نے ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے مستقل ملازمین گزشتہ دو ماہ جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور بعض ملازمین کے بچے اسکول جانے سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے پریشان ہیں، جبکہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں کے بغیر گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہیرہنماں نے وزیر اعلی بلوچستان متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن کے مستقل اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بقایا تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو درپیش معاشی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور انہیں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.