وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ڈرون حملے میں شہید میجر عمر منہاس ناصر اور شہید حولدار عدنان خان کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ڈرون حملے میں شہید میجر عمر منہاس ناصر اور شہید حولدار عدنان خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے شہید میجر عمر منہاس ناصر اور شہید حولدار عدنان خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ میجر عمر منہاس ناصر اور حولدار عدنان خان نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید میجر عمر اور شہید حولدار عدنان کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخودکش بمبار سمیت 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.