چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے کزن مخدوم سید علی رضا گیلانی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ المصطفیٰ میں منعقدہ فاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی، ایم این اے سید علی قاسم گیلانی مرحوم کے صاحبزادے سید کبیر گیلانی، خاندان کے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی، جبکہ معروف ثنا خواں حمید نواز، وحید نواز اور سعید نواز نے بارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ فاتحہ خوانی کی تقریب میں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی، سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم طفیل محی الدین گیلانی، مخدوم سید شفاعت گیلانی، سید محسن گیلانی، مخدوم حسن رضا گیلانی، مخدوم سید غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی، مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، مخدوم سید عامر گیلانی، مخدوم غوث انور گیلانی، مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، سید حسنین گیلانی، سید ہادی گیلانی، شان صدرالدین گیلانی، علی اسد گیلانی، محمد عمران گیلانی، ملک شہزاد، ملک قدیر کھوکھر، آصف رسول اعوان، اشرف قریشی، قاری عبدالروف قریشی، خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، نعیم خان، محمد زبیر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی سمیت پارٹی رہنماؤں اور سینئر صحافیوں سجاد بخاری اور مظہر جاوید سیال نے بھی شرکت کی۔