پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی گزشتہ روز کی تقریر سے مجھے بہت مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمٰن سینئر سیاستدان ہیں، ان سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، مولانا نے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ غلط ہے۔
گورنر فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ ان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی یہ کہنا درست نہیں، خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بتائیں لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں