ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، سوات، کوہستان اور گردونواح میں گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم مری ، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع۔ تاہم اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہا، آج تربت میں 40، مٹھی39 اور کراچی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔