مولانا ہدایت الرحمان کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں اور سہولیات کا جائزہ لیا

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نےگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کا دورہ کیا، جہاں کالج کے پرنسپل پروفیسر نصیر احمد بلوچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کالج کی مختلف کلاسز اور سائنسی لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تدریسی عملے سے بھی ملاقات کی اور کالج کے انتظامی امور، جاری تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی تعلیمی ماحول کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر نصیر احمد بلوچ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کالج کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کالج کی بہتری، تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل اور تدریسی عملے کی کوششوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.