عبدالرزاق اچکزئی انتقال کر گئے، پشتونخوامیپ رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کے رکن سلیم خان اچکزئی کے بڑے بھائی عبدالرزاق اچکزئی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی قاری اسلم صاحب مسجد، پشتون آباد میں جاری ہے۔

عبدالرزاق اچکزئی کے انتقال پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، سید شراف آغا، مجید خان اچکزئی، کبیر افغان، صوبائی ایگزیکٹوز اور ضلع کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کے اراکین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.