اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا محمد شریف شاوانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، جنرل سیکرٹری فرید اچکزئی، پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی ، ڈاکٹر باز محمد کاکڑ ، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ ، میڈم زارا ملغانی ، میڈم فرحانہ عمر مگسی ، مسعود مندوخیل اور ڈاکٹر گل بلوچ نے جامعہ بلوچستان کے ڈپٹی ٹریڑرار محمد شریف شاہوانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی ملنسار، خوش اخلاق اور خدمت گزار شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔نمازِ جنازہ میں صدر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ڈاکٹر شبیر شاہوانی اور پروفیسر رحمت اللہ اچکزء سمیت سینکڑوں اساتذہ کرام، افیسران اور ملازمین نے شرکت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.