کوئٹہ : کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں میر اسراراللہ زہری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں متعدد قراردادیں پاس کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس حوالے سے گوادر کی مقامی آبادی کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور دوسرے صوبوں اور ممالک سے آنے والے لوگوں کو حق ملکیت،شناختی کارڈ ووٹرلسٹ میں اندراج کی مخالفت کی جاتی ہے بی این پی(عوامی) گوادر کی مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور غیر ملکی،دوسرے صوبوں کے باشندوں کو آباد کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر منصفانہ عمل کو روکا جائے۔ وفاق میں بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار کے حوالے سے جو 6فیصد کوٹہ مختص ہے70سالوں سے لیکر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا بی این پی (عوامی) مطالبہ کرتی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے،چمن سے لیکر کراچی تک خاص کر باقی بلوچستان کے تمام ڈویڑنوں کے درمیان شاہراہوں کو ڈیول کیرج وے بنایا جائے۔