وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے تبدیل کر دیا
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
رپورٹ کرنے کی ہدایت
گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر شہاب علی شاہ کی خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شہاب علی شاہ کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی
ہدایت
نوٹیفکیشن کے مطابق شہاب علی شاہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے، آئندہ احکامات تک ہدایت برقرار رہے گی
وفاقی حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری، گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے ارسال