وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا قلعہ کلی مخٹیان پشین میں طالبہ پر مبینہ تشدد کا نوٹس
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا پشین میں طالبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا،
وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے پر ایس پی پشین سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
طالبہ پر تشدد کے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ انکوائری کی ہدایت
واقعے میں ملوث ٹیچر کے خلاف الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں،
انکوائری میں ٹیچر کے تشدد میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی
بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے حقائق سامنے لائے جائیں،
وزیر داخلہ بلوچستان کی متعلقہ حکام کو معاملے کی میرٹ پر تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت
طالبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے میں ذمہ داروں کا تعین انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔